پاک سعودی عرب بحری مشقیں جاری،سفیر کا عشائیہ

  • by Admin
  • فروری 13, 2018
  • 0
  • 54  Views
  • 0 Shares

جدہ ، جاوید راہو

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق نے سعودی عرب میں مشترکہ نیول مشقوں کے شرکاء کے اعزاز میں پاکستانی بحری جہاز ذوالفقار پر عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس عشائیے میں پاکستان  نیول اور رائل سعودی نیوی کے افسروں اور اہلکاروں نے شرکت کی ۔ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق نے  پاکستان اور سعوی عرب کے مابین تعلقات کے فروغ کے لیے خصوصی کاوشوں پر سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ بحری مشقیں پاکستان اور سعودی عرب کے اسٹریٹیجک تعلقات کی مظہر ہیں۔ ایسی مشقوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا بہترین موقع ملتاہے ۔

گیارھویں جنگی بحری مشقیں نسیم البحر کےلیےپاکستان کابحری بیڑی  پی  تھری سی  اورین   سمیت اس وقت سعودی عرب میں موجود ہے ۔ اور دونوں ملکوں کی بحریہ بھرپور جنگی مشقوں میں مصروف ہیں۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*