ایم کیوایم کےرکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد پر لڑکی سے زیادتی کاالزم

  • by Admin
  • فروری 13, 2018
  • 0
  • 51  Views
  • 0 Shares

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم  کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاد بلوچ پر ایک خاتون نے زیادتی کا الزام لگادیاہے ۔ اس الزام پر کراچی میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیاہے ۔ علینہ نامی لڑکی نے الزام لگایا کہ ایم این اے سلمان مجاہد نے اسے نوکری دینے کے بہانے اسلام آباد بلوایا اور پارلیمنٹ لاجز میں کئی بار زیادتی کانشانہ بنایا۔  سلمان مجاہد بلوچ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہ انہوں نے لڑکی کی والدہ کے کینسر کے علاج کے لیے چالیس لاکھ کی مدد کی  اس کا اس لڑکی نے یہ صلہ دیا ہے ۔ سلمان مجاہد نے کہا کہ وہ بھی اس لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرواچکے ہیں ۔

یہ ساراقصہ میڈیا پر صارم برنی لے کر آئے ۔ وزیرداخلہ سندھ نے صارم برمی سے رابطہ کیا اور الزامت پر تحقیقات کےلیے کمیٹی بنادی ہے ۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*