دہشتگردافغان مہاجرین کی آڑلے رہے ہیں

  • by Admin
  • فروری 13, 2018
  • 0
  • 33  Views
  • 0 Shares

کابل(آئی ایس پی آر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان دارلحکومت کابل میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس میں شرکت کی  ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس کانفرنس میں   امریکی کمانڈر سینٹرل کمانڈ، ریزولیوٹ اسپورٹ مشن کے سربراہان   نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی ہے۔ اس کانفرنس میإں پاکستان کے ساتھ ساتھ   افغان، قزاقستان، کرغز، تاجک، ترکمان اور ازبک آرمی چیفس  نے بھی  شرکت کی ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ   علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے۔ خطے کی ترقی انفرادی نہیں مجموعی طور پر ہی ممکن ہے قمر جاوید باجوہ  نے کہاکہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے تمام دہشتگرد ٹھکانوں کا خاتمہ کر دیا ہے ۔ بچے کھچے  دہشتگرد 27 لاکھ افغان مہاجرین کی آڑ لے رہے ہیں۔ انہوں نے افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی زور دیا۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*