لودھراں میں تحریک انصاف کو بڑی شکست

  • by Admin
  • فروری 12, 2018
  • 0
  • 52  Views
  • 0 Shares

لودھراں کے حلقہ این اے 154کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکالگاہے  یہاں جہانگیر ترین کا بیٹا علی خان ترین کو بھاری ووٹو ں سے شکست ہوگئی ہے یہ سیٹ مسلم لیگ ن  نے جیت لی ہے ۔ یہ سیٹ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے نااہل ہونے سے خالی ہوئی تھی ۔ اس حلقے میں 338پولنگ اسٹیشنز تھے  تنائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ   نے ایک لاکھ 16ہزار 5سو90 ووٹ حاصل کیے جبکہ  تحریک انصاف کے علی ترین 91ہزار2سو30ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

اس حلقے سے تحریک انصاف کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں  لیکن جہانگیر ترین کے بیٹے کو ٹکٹ دینے پر الٹا اثر ہوگیا اور اس ٹکٹ پر پارٹی کے اندر بھی اختلافات تھے ۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے باوجود عمران اس حلقے میں الیکشن  مہم کے لیے وہاں گئے ان کے ساتھ شیخ رشید اور تحریک انصاف  کے دیگر رہنما بھی گئے تھے لیکن حلقے کے ووٹرزنے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ دیدیا۔

 

لودھراں کے اس حلقے میں پچھلے چار سالوں میں یہ تیسرا الیکشن تھا۔ 2013میں یہاں سے ن لیگ صدیق بلوچ نے کامیابی حاصل کی تھی اس کامیابی کو جہانگیر ترین نے چیلنج کیا اور جعلی ڈگری پر صدیق بلوچ کو ناہل کردیا گیا۔ 2015میں اس حلقے میں دوبارہ الیکشن ہوا اور جہانگیر ترین نے صدیق بلوچ کو شکست دیدی ۔ جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے نااہل قراردیدیا جس پر تحریک انصاف نے ان کے بیٹے کو ٹکٹ دیاتھا

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*