فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور میں

  • by Admin
  • فروری 3, 2018
  • 0
  • 36  Views
  • 0 Shares

لاہور(اسپورٹس رپورٹر)فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کی پاکستان میں رونمائی کردی گئی ہے ۔ لاہور  رائیونڈ روڈ پر واقع ہاؤسنگ سوسائٹی لیک سٹی میں  ٹرافی کی رونما ئی کےلیے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔  سابق فرنچ فٹبالر کرسٹین کارمبیو اس ٹرافی کے ٹور کے لیے سجائے گئے خصوصی جہاز کے ذریعے اس ٹرافی کولے کر پاکستان پہنچے ۔

اس ٹرافی کے سفر میں کوکا کالا ساتھ ساتھ ہے جو اس ٹرافی کے اخراجات کو اسپانسر کررہاہے ۔ پاکستان میں لیجنڈ کرکٹر یونس خان اور کئی شوبز ستارے اس تقریب میں ٹرافی کا استقبال کرنے کےلیے موجود تھے۔

لاہور میں ہونے والی تقریب میں یہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی وہیں اس تقریب کو پاکستا نی گلوکاروں  نے بھی اپنی آواز سے خوب سجایا۔

یونس خان ، ماہر خان ، مومنہ مستحسن، اور مایا علی سمیت کئی شخصیات اس ٹرافی کے استقبال میں پیش پیش رہیں

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*