باکسر عامر خان پھر خبروں میں

  • by Admin
  • جنوری 31, 2018
  • 0
  • 38  Views
  • 0 Shares

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  پچھلے دوسال سے باکسنگ رنگ میں تو نہیں اترے لیکن میڈیا سے کبھی گئے ہی نہیں۔ وہ میڈیا میں بھی کوئی اچھی خبروں کی وجہ سے نہیں بلکہ تنازعات کی وجہ سے رہتے ہیں ۔ کبھی کسی سے لڑائی جھگڑا تو کبھی اپنی بیوی کو طلاق کے معاملات ان ک ومیڈی اکی زینت بناتے رہے ۔ تازہ واقعہ میں عامر خان نے اپنے حریف باکسر سے جھگڑا کیا کیونکہ اس نے عامر خان کی بیوی کے بارے میں نازیبا جملہ کہا تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران باکسر عامر خان اطالوی حریف فل گریگور پر آگ بگولہ ہوگئے،،فل گریگور کئی روز سے فریال مخدوم پر طنز کے نشتر چلا رہے تھے  ۔۔پریس کانفرنس کے دوران  گریگور نے  ایک مرتبہ پھر فریال کے بارے میں نازیبا جملہ کہ دیا جس پر عامر خان کا صبر جواب دے گیا اور حریف پر پانی سے بھرا گلاس پھینک دیا۔۔ جھگڑا اتنا بڑھا کہ تقریب روکنا پڑ گئی۔۔ عامر خان اور فل گریگور کے درمیان فائٹ اکیس اپریل کو شیڈول ہے ۔۔برطانوی نژاد باکسر آخری مرتبہ دو ہزار  سولہ میں رنگ میں اترے تھے۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*