قصور:زینب کے قاتل کا نیاخاکہ جاری

  • by Admin
  • جنوری 14, 2018
  • 0
  • 61  Views
  • 0 Shares

قصور(نمائندہ خبرستان) قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی سات ننھی زینب کے قاتل کا نیا خاکہ جاری کردیا گیا ہے ۔ جے آئی ٹی نے نیا خاکہ تیار کروایا ہے جو ویڈیو میں نظر آنے والے مشکوک شخص سے قریب ترین ہے ۔ اس سے پہلے ابتدا میں جاری کیا خاکہ بالکل ہی مختلف تھا جس کا ہر دیکھنے والے نے مذاق اڑایا تھا اور پولیس کی صلاحیت  پر بھی شدید تنقید کی تھی ۔

جے آئی ٹی نے قصور میں زینب کے علاوہ دیگر گیارہ بچیوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی جن سے زیادتی یا پھر انہیں بھی زینب کی طرح قتل کیا گیا تھا۔ یہ ملاقات ڈی پی او آفس میں ہوئی یہاں آئی جی بھی موجودتھے۔ اس ملاقات میں  اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ 8واقعات میں ایک ہی شخص ملزم ہے۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*