ٹرمپ سے ملناکڑوی گولی ہوگی

  • by Admin
  • جنوری 14, 2018
  • 0
  • 48  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے عممران خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا بیان تمام پاکستانیوں کے لیے تکلیف دہ بھی ہے اور ناقابل قبول بھی ۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکی  صدر ٹرمپ سے ملنا ایک کڑوی گولی نگلنے کے مترادف ہوگا تاہم وہ یہ کڑوی گولی نگل لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرفی کیخلاف پاکستان سب سے زیادہ قربانیاں دینے والا واحد ملک ہے۔ امریکا کی طرف سے پاکستانیوں کی قربانیوں سے انکار مایوس کن ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے ۔ تیسری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ۔پاکستان کو نقصان پہنچانے میں کرپشن ہی بنیادی وجہ ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا تک سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ کلی طورپر وسیع ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کا پختونخوا میں انضمام عوام کی ضرورت ہے ۔۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*