جرمن سفیر جنوبی پنجاب کی سیر کو پہنچ گئے

  • by Admin
  • جنوری 14, 2018
  • 0
  • 78  Views
  • 0 Shares

ملتان(زین العابدین ارشد) جرمن سفیر برائےپاکستان مارٹن کوبلر جنوبی پنجاب کی سیر کو ملتان پہنچ گئے جہاں انہوں نے شہر کے کئی مقامات کا دورہ کیا۔۔۔۔

جرمن سفیر جو اپنی بیشتر ٹویٹس اردو میں کرنےکی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں کہ اس دورے کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے

مارٹن نے ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم اور یوسف گردیز کےمزار پر حاضری دی۔۔۔ اس حاضری کی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ

’’ ملتان اچنبھوں سے بھرا ہوا ہے. مجھے موقع ملا کہ میں اس قدیمی شہر کو دیکھ سکوں اور حضرت شاہ یوسف گردیز کے مزار پر حاضری دے سکوں. ملتان سچ میں تاریخی گوہر ہے‘‘

مارٹن کوبلر کی ملتان میٹروبس میں سفر کی خواہش پوری نہ ہوسکی کیونکہ سکیورٹی حکام نے انہیں سکیورٹی خدشات کے باعث اجازت نہ دی لہذا انہیں واپس کار پر ہی جانا پڑا۔۔۔

مارٹن نے ملتان وومن یونیورسٹی کا بھی دورہ کیااور وہاں طالبات سے مباحثے سے خوب محظوظ ہوئے اپنے اس دورے کو انہوں نے درج ذیل الفاظ میں بیان کیا

‘‘ملتان ویمن یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ دلچسپ مباحثہ ہوا۔۔ 3500 سے زائد طالبات! ہم نے جرمنی اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعلقات پر بات چیت کی، یوتھ اور تعلیم ہماری ترجیحات ہیں۔ دونوں پاکستان کے مستقبل کیلئے ضروری ہے’’

 مارٹن نے نہ صرف ملتان کا دورہ کیا بلکہ انہوں نے روشنیوں کے شہر بہاولپور کی بھی سیرکی۔۔۔

اس دوران انہوں نے نور محل دیکھا اور اس کی روشنیوں کو خوب سراہا۔۔۔

مارٹن کوبلرنے صادق پبلک سکول احمد پوری گیٹ اور قائد اعظم سولر پارک کا بھی دیکھا اور شاندار میزبانی پر حکومتی رکن اسمبلی بلیغ الرحمان کا خصوصی شکریہ بھی اداکیا

وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے بھی جرمن سفیر کی خوب خاطر مدارت کی

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*