چیف جسٹس کا ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کا اعلان

  • by Admin
  • جنوری 13, 2018
  • 0
  • 28  Views
  • 0 Shares

کراچی ، مانیٹرنگ ڈیسک

‏چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے اعلان کیا ہے کہ وہ قوانین میں ترامیم کے لیے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے ۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ قوانین انتہائی پرانے ہوچکے ہیں ان میں ترامیم کی ضرورت ہے اور وہ ارکان پارلیمنٹ کو بتائیں گے کہ کن قوانین کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
چیف جسٹس نے تمام ججز سے بھی کہا کہ وہ مقدمات کے التوا کو ختم کریں ایک ماہ میں پرانے کیسز کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج کل فیصلے قانون کے مطابق کم اور مرضی کے مطابق زیادہ آرہے ہیں جو عدلیہ کے لیے نیک نامی کا باعث نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کوہڑتالوں کا کلچر ختم کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سب لوگ اس گلشن کے تحفظ کی قسم کھائیں ۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*