زینب قتل،ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج

  • by Admin
  • جنوری 13, 2018
  • 0
  • 59  Views
  • 0 Shares

قصور ، اسٹاف رپورٹر

‏زینب کو قتل کرنے والے ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے یاپولیس ابھی تک زیر حراست ملزموں کی شناخت نہیں کرپائی تاہم پولیس نے زینب کے اغوا سے دو گھنٹے پہلے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک شخص کو زینب کے گھر کے باہر چکر لگارہا ہے ۔ پولیس کوشبہ ہے کہ یہی وہ شخص ہے جو زینب کوساتھ لے کر گیا ہے۔

اس فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے دس منٹ کے دوران شام پانچ بج کر چھبیس منٹ سے پانچ بج کر چھتیس منٹ تک اس گلی کے تین چکر لگائے ۔ اس شخص کے منہ پر داڑھی ہے اور اس نے کیمل رنگ کا کوٹ پہن رکھا ہے ۔ فوٹیج سے لگ رہا ہے جیسے اس شخص کی ایک ٹانگ میں کوئی مسئلہ ہے یہ شخص تھوڑا لنگڑا کر چلتا ہے ۔ اس نے سر پر ٹوپی بھی پہن رکھی ہے ۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*