میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے وزیر اعلی منتخب

  • by Admin
  • جنوری 13, 2018
  • 0
  • 39  Views
  • 0 Shares

کوئٹہ ،مانیٹرنگ ڈیسک

بلوچستان اسمبلی نے نئے قائد ایوان کا فیصلہ کرلیا ہے. ہفتے کے روز ہونے والے انتخابات میں ق لیگ کے عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں. انہوں نے 41 ووٹ حاصل کیے ان کے مدمقابل امیدوار آغا لیاقت کو 13 ووٹ ملے. 11 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا.

سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری نے تحریک عدم اعتماد آنے پر استعفیٰ دے دیا تھا.

عبدالقدوس بزنجو کا تعلق مسلم لیگ ق سے ہے اور یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں سب سے کم یعنی صرف 512 ووٹ حاصل کئے تھے جو کم سے کم ووٹ حاصل کرکے منتخب ہونے کا ریکارڈ ہے.

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*