ن لیگ میں ایک اور باغی سامنے آگیا

  • by Admin
  • جنوری 12, 2018
  • 0
  • 40  Views
  • 0 Shares

 

لاہور ،اسٹاف رپورٹر

‏مسلم لیگ ن کا ایک اور ایم این اے اپنے ہی قائد کیخلاف بول اٹھا ہے ۔ این اے 180 مظفر گڑھ سے ایم این اے عاشق گوپانگ نے میاں نوازشریف کی طرف سے شیخ مجیب الرحمان کو محب وطن کہنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیاہے ۔ عاشق گوپانگ نے خبرستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان میاں صاحب کی سیاست کو تباہ کردے گا ۔ انہوں نے کہا انہوں نے چار دن انتظار کیا کہ شاید میاں صاحب اس خبر کی تردیدیاوضاحت کردیں لیکن انہوں نے اپنا یہ بیان واپس نہیں لیا اس لیے وہ مجبور ہوکر یہ بات کررہے ہیں کیونکہ وہ ایک ورکر ہیں اور لوگوں میں رہتے ہیں اور عوام نے اس بیان کو قبول نہیں کیا۔
عاشق گوپانگ نے کہا کہ جو بات آج تک نوازشریف کے دشمن ثابت نہ کرسکے وہ بات انہوں نے خود قبول کرلی ہے کہ مجیب الرحمان ایک محب وطن شخص تھا حالانکہ مجیب الرحمان شروع سے ہی پاکستان مخالف تھا اور اس نے را سے مل کر بنگلہ دیش بنوایا۔ لیگی ایم این اے نے کہا کہ مستقبل میں نوازشریف کا نام بھی شیخ مجیب الرحمان کے ساتھ لیا جائے گا۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*