امریکا کے پاکستان سے رابطے ،تعلقات بحالی کی کوششیں

  • by Admin
  • جنوری 12, 2018
  • 0
  • 54  Views
  • 0 Shares

‏راولپنڈی، آئی ایس پی آر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹویٹ اور اس ٹویٹ پر پاکستان کی طرف سے سخت رد عمل کے پاک امریکا تعلقات ٹوٹنے کے بعد امریکی فوج اور سینیٹرز نے صورتحال سنبھالنے کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریی سنٹرک کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی سینیٹرز نے بھی ٹیلی فون کرکے ٹرمپ کی ٹویٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی ۔
آرمی چیف نے کہا کہ ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد پوری پاکستانی قوم غصے میں ہے اور محسوس کررہی ہے کہ امریکا نے دھوکا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امداد کی بحالی چاہتا ہے نہ ہی پیسوں کا طلبگار ہے ۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا باوقار تعلقات رکھے اور ہماری قربانیوں کو سراہا جائے ۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*