زینب کا قاتل گرفتار،حتمی شناخت جاری

  • by Admin
  • جنوری 12, 2018
  • 0
  • 43  Views
  • 0 Shares

قصور ،خصوصی رپورٹ

مصدقع ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے لیکن ابھی شناخت کا عمل جاری ہے. پولیس کو قاتل کی گرفتاری کا اعلان کرنے کے لئے ملزم کے ڈی این اے کا انتظار ہے. ڈی این اے سے ہی قاتل کی نشاندہی کا حتمی فیصلہ ہوگا.

آئی جی پنجاب نے جو رپورٹ چیف جسٹس کو جو رپورٹ پیش کی تھی اس میں بھی یہی بتایا گیا تھا کہ ملزم گرفتار ہے لیکن اس کی حتمی شناخت ابھی باقی ہے. اس رپورٹ کے بعد ہی بیرسٹر قصوری نے کہا تھا کہ قاتل گرفتار ہوچکا ہے. پولیس اور حکومت پنجاب اس ہائی پروفائل کیس میں کوئی بھی ایسا اقدام نہیں اٹھانا چاہتی جس سے کھیل مزید خراب ہوجائے.

وزیر قانون رانا ثناءاللہ کئی بار اس بات کا اشارہ دے چکے ہیں کہ ملزم جلد پکڑ لیا جائے گا. قصور میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پنجاب حکومت نے بھی اشارہ دیا کہ قاتل سیریل کلر معلوم ہوتا ہے اور خواجہ عمران نذیر نے بھی اس جانب اشارہ کیا کہ مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی فرانزک کا عمل جاری ہے.

 

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*