ایمپرا کے پروگریسو پینل کا سالانہ کنونشن

  • by Admin
  • جنوری 11, 2018
  • 0
  • 45  Views
  • 0 Shares

لاہور ، اسٹاف رپورٹر

الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے انتخابات 14 جنوری اتوار کے روز ہورہے. ایمپرا کے یہ تیسرے الیکشن ہوں گے جس میں پروگریسو پینل اور پروڈیوسر پینل کے امیدوار آمنے سامنے ہوں گے. پروگریسو پینل فنانس سیکرٹری کی سیٹ بلامقابلہ جیت چکا ہے. باقی چودہ نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے.

حسب روایت الیکشن سے پہلے پروگریسو پینل کا سالانہ کنونشن اور ظہرانہ جمعرات کے روز برکت مارکیٹ میں ہوا جس کنونشن میں سیکڑوں پروڈیوسرز نے شرکت کرکے پروگریسو پینل کے امیدواروں کی حمایت کی. اس کنونشن میں یہاں میوزک تھا گلوکار تھے وہیں پروگریسو پینل نے مختلف ٹی چینلز میں کام کرنے والے پروڈیوسرز کو مل بیٹھنے کا انتہائی اچھا موقع بھی فراہم کیا.

کنونشن میں جیو نیوز کی پوری ٹیم نے پروگریسو پینل کی حمایت کا اعلان کیا. فاروق مجید نے 92 نیوز کی نمائندگی کی اور اپنی حمایت کا اعلان کیا.

اسی طرح سما ٹی وی سے کنٹرولر نیوز احمد ولید نے بھی پروگریسو پینل کی کارکردگی کی تعریف کی. دنیا نیوز کی طرف سے بھی پروڈیوسرز نے بھر پور شرکت کی ،نیو ٹی وی کی طرف سے مخدوم اطہر پروگریسو پینل کا ابتدا ہی سے اہم حصہ ہیں. پی ٹی وی سے مبشرہ سلطانہ بھی اسی پینل کا ابتدا سے حصہ ہیں.

میاں جاوید بھی خصوصی طور پر کنونشن میں شریک ہوئے. اس کے علاوہ نئے ممبران کی بھی کثیر تعداد نے کنونشن میں شریک ہوکر پروگریسو پینل سے اظہار یکجہتی کیا.

صدارتی امیدوار راؤ شاہد نے اپنی بطور جنرل سیکرٹری کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ اگلے سال جب یہ کنونشن ہورہا ہوگا تو وہ ایمپرا سٹی کی ایل ڈی اے سے اپروول کے ساتھ اس میں شریک ہوں گے. انہوں نے کہا کہ ایمپرا سٹی پروڈیوسرز کمیونٹی کا لینڈ مارک پروجیکٹ ہے. جسے اب سازشوں کے باوجود کوئی نہیں روک سکتا. راؤ شاہد نے ووٹرز سے درخواست کی کہ وہ پورے پینل کو کامیاب کروائیں تاکہ کمیونٹی کے مسائل کے حل میں ڈالی جانے والی رکاوٹیں دور کی جاسکیں. انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کمیونٹی کے لئے کام صرف پروگریسو پینل نے کیا ہے باقی صرف رکاوٹیں ڈالنے کا ہی کام سرانجام دینے میں مصروف رہے..

ہ

کنونشن میں ہر سال کی طرح پروڈیوسرز کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے ٹکٹ دیے گئے. ان خوش نصیب افراد کی تعداد 9ہے.

سیکریٹری جنرل کے امیدوار قاسم سندھو اور سینئر نائب صدر راشد رشاول نے بھی ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ پروگریسو پینل کو منتخب کروائیں تاکہ فلاح کا تسلسل برقرار رہے. سیکریٹری انفارمیشن کے امیدوار آذان ملک نے فردن فردن پروڈیوسرز سے ملاقات کی اور ان کی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا.

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*