سعودی ایئر لائن کا پاکستان کے مزید چار شہروں ںسے فلائٹ شروع کرنے کا اعلان

  • by Admin
  • جنوری 11, 2018
  • 0
  • 30  Views
  • 0 Shares

جدہ ، جاوید راہو

سعودی عرب کی فضائی کمپنی سعودی گلف ایئر لائنز نے اپنے بین الاقوامی فضائی روٹس میں توسیع کے منصوبے کے تحت پاکستان کے چار مختلف شہروں تک فضائی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کی انتظامیہ نے پاک سعودی دوطرفہ فضائی رابطوں کے فروغ کے سلسلے میں کمپنی نے لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور سے اپنی فلائٹس شروع کرنے کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کے آغاز سے بین الاقوامی فضائی روٹس میں توسیع کی جا رہی ہے اور دمام سے پاکستان کے چار شہروں تک اپنے فلائٹ آپریشن کو توسیع دے رہی ہے۔

چیف کمرشل آفیسر کریم مخلوف نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ شاہ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ دمام سے پاکستان کے فضائی مسافروں کےلئے شروع کی جانے والی فضائی سروس سے سفری سہولیات دستیاب ہوں گی اور پاکستان سے سعودی عرب کے مختلف شہروں تک رسائی حاصل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی اے 320 ائیر بس طیاروں کے ذریعے فلائٹ آپریشن شروع کر رہی ہے جس میں بزنس اور اکانومی کلاس میں مسافروں کے لئے بہترین نشستیں ہوں گی اور ہفتہ وار چار پروازیں دمام سے لاہور اور اسلام آباد جبکہ تین پروازیں سیالکوٹ اور پشاور کے لئے دستیاب ہوں گی۔

مزید برآں پاکستان سے آنے والے مسافروں کو دمام ائر پورٹ سے ملک کے دیگر شہروں تک رسائی یقینی بنائی جائے گی اور حج اور عمرہ کے فضائی مسافروں کو جدہ اور مدینہ شریف تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔

یہ فیصلہ عمرہ اور حج کے لئے سعودی عرب آنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ فضائی آپریشن کا آغاز یکم مارچ 2018 سے ہوگا۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*