چکوال کا الیکشن پھر ن لیگ نے جیت لیا

  • by Admin
  • جنوری 9, 2018
  • 0
  • 38  Views
  • 0 Shares

چکوال ،مانیٹرنگ ڈیسک

‏چکوال میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ہونے والا ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن نے جیت 30ہزار ووٹوں کی برتری سے جیت لیا ہے۔ انتخابی نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار حیدر سلطان نے 75655ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے نمبر پر تحریک انصاف رہی جس کے امیدوار طارق افضل نے 45702ووٹ حاصل کیے ۔ تیسرے نمبر پرلبیک یارسول اللہ کا امیدوار ناصر عباس رہا جس نے 16112ووٹ حاصل کیے ۔ یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چودھری لیاقت کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی ۔
ان نتائج کے بعد مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ جس کو عوام پلس کردیں اس کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا ۔ روک سکو تو روک لو۔انہوں نے کہا آج پھر عدالت نے فیصلہ دے دیا کہ کون اہل ہے اور کون نااہل ۔تمام سازشی عناصر مل کر بھی عوامی عدالت میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کرسکے ۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*