تحریک انصاف کے حامی ڈاکٹر پرتشدد

  • by Admin
  • جنوری 9, 2018
  • 0
  • 43  Views
  • 0 Shares

رانی پور ،جعفر راجپر

وسان قبیلے کے افراد کمب شہر میں پاکستان تحریک انصاف کے حامی لندن سے پی ایچ ڈی یافتہ نیورو سرجن ڈاکٹر ذوالفقار منگی کی پرائیویٹ کلینک پر آئے اور انہیں علاج کی غرض سے زبردستی اپنے گاؤں لے جانے کی کوشش کی گاؤں جانے سے انکار کرنے پر وسان قبیلے کے آٹھ افراد نے لوہے کے سریوں سے حملہ کردیا حملے میں کلینک پر بیٹھے ہوئے ڈاکٹر کے بھائی رضوان منگی اور ماں شمشاد بیگم شدید زخمی ہو گئے ڈاکٹر کے زخمی بھائی رضوان منگی کا کان کٹ گیا ہے اور دماغ میں شدید چوٹیں آئی ہیں جنہیں سول اسپتال خيرپور کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے آئی جی سندہ کے نوٹس لینے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے اے ایس پی سٹی رائے مظہر اقبال کی سربراہی میں گاؤں جھنگو پر چڑھائی کرکے حملے میں ملوث چار افراد مقصود احمد وسان.آغا حسن وسان.فدا حسین وسان اور غلام اصغر وسان کو گرفتار کر لیا ہے پاکستان تحریک انصاف سندہ کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر حليم عادل شيخ نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*