کراچی کے اسپتالوں پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

  • by Admin
  • جنوری 8, 2018
  • 0
  • 21  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد ، بیورورپورٹ

‏پنجاب کے بعد چیف جسٹس نے کراچی کے سرکاری اسپتالوں کی حالت کانوٹس لےلیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز پر بھی رپورٹ طلب کی ہے۔ چیف جسٹس نے یہ کیس سماعت کے لیے 13جنوری کو مقررکیا ہے ۔ کیس کی سماعت کراچی رجسٹری میں کی جائےگی۔ چیف جسٹس نے سماعت پر تمام سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل سپریٹنڈنٹس کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کیاہے۔
چیف جسٹس نے ایک اور نوٹس لیتے ہوئے وی وی آئی پی موومنٹس کے دوران راستے بند کرنے پر بھی جواب طلب کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس نے جب پنجاب کے اسپتالوں کی حالت پر نوٹ لیا تھا تو ان پر تنقید کی گئی تھی لیکن انہوں نے کہا کہ وہ عوامی معاملات پر کام جاری رکھیں گے انہیں سیاست کا کوئی شوق نہیں ہے۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*