طاہرالقادری نے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا

  • by Admin
  • جنوری 8, 2018
  • 0
  • 28  Views
  • 0 Shares

لاہور ، اسٹاف رپورٹر

‏ڈاکٹر طاہرالقادری نے ن لیگ کی حکومتوں کے خاتمے کےلیے 17جنوری سے احتجاجی تحریک کااعلان کردیا ہے ۔ لاہور میں اے پی سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ اب بات استعفوں سے آگے نکل چکی ہے اب ان سے استعفے مانگیں گے نہیں بلکہ ان سے استعفے لیے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ آج اس احتجاجی تحریک چلانے کےلیے ایک ایکشن کمیٹی بنادی گئی ہے جس کا اجلاس 11جنوری کو اجلاس ہوگا جو اس احتجاج کی تفصیلات فائنل کرے گی اور اس احتجاجی تحریک کے انتظامی امور کا جائزہ لے گی ۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*