حالات خراب ہیں تو اس فیصلے سے پوچھو

  • by Admin
  • جنوری 8, 2018
  • 0
  • 24  Views
  • 0 Shares

چکوال ،مانیٹرنگ ڈیسک

‏سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہاانہیں بہت زیادہ زخم دیے گئے جنہیں وہ بھولناچاہتے ہیں لیکن انہیں پے درپے زخم دیے جارہے ہیں ۔چکوال میں سابق ایم پی اے چودھری لیاقت مرحوم کے گھر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ

میرے بچے اور نوجوان بھرپور ووٹ دیکر وزیراعظم بنا کر اسلام آباد بھیجتے ہیں، اور پانچ آدمی کروڑوں کے مینڈیٹ کو ایک منٹ میں ختم کر کے وزیراعظم کو گھر بھیج دیتے ہیں ۔ یہ تقدس ہے آپ کے ووٹ کا ، جو مرضی اسے اپنے پاؤن میں روند دے انہوں نے سوال کیا کہ چکوال کے لوگو کیا آپ کو یہ منظور ہے انہوں نے کہا آپ نے اس ناانصافی کے آگے کھڑے ہونا ہے اور پل باندھنا ہے اور اپنے ملک کو بچانا ہے ۔
نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے ملک کو ترقی کے راستے پر ڈال دیا تھا اب اگر حالات خراب ہورہے ہیں تو اس فیصلے سے پوچھو جس کے ذریعے مجھے نااہل کیا گیا۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*