نااہلی کافیصلہ تاریخ کے کوڑے دان میں جائےگا

  • by Admin
  • جنوری 8, 2018
  • 0
  • 32  Views
  • 0 Shares

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعطم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کیخلاف فیصلہ تاریخ کے کوڑے دان میں جائے گا۔ سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان کے وزیراعظم اب بھی میاں نوازشریف ہی ہیں اورآئندہ بھی وہی ہوں گے۔ 28مئی کے فیصلے نے ملک کو کمزور کیا۔ ایسی ہی عدالتوں نے پہلے نوازشریف کو ہائی جیکر بنایا تھا اس فیصلے کو بھی کسی نے تسلیم نہیں کیا تھا ۔ نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو بھی کوئی قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی نااہلی کے فیصؒے عدالتوں میں نہیں بلکہ پولنگ اسٹیشنز پر ہوتے ہیں  اور ایساہی ہونا چاہئے۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*