کلبھوشن یادو اجیت دوول کارشتہ دارنکلا

  • by Admin
  • جنوری 7, 2018
  • 0
  • 46  Views
  • 0 Shares

لاہور(خصوصی رپورٹ) بھارتی جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ کلبھوشن بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اور سابق  سربراہ انٹیلی جنس بیورو  اجیت کمار دوول کا رشتہ دار ہے ۔نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادیو پولیس افسران کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے ۔اُس کا باپ پولیس کمشنر جبکہ چچا باندرا پولیس اسٹیشن  ممبئی کا انچارج تھا

 

کلبھوشن 1990میں نیوی میں  بھرتی ہوا۔اور تیرہ دسمبر 2001 کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے بعد را میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔اجیت  دوول اس وقت انڈین انٹیلی جنس بیورو کا سربراہ تھا ۔  جس نے کلبھوشن یادیو کو  بلوچستان ونگ میں بھجوا دیا جہاں اس نے دو سال ٹریننگ لی ۔۔اسی دوران اُس نے فارسی اور بلوچی زبان سیکھی اور حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاسپورٹ بنواکر  ایران کے شہر چاہ بہار آگیا۔

بھارت نے کلبھوشن یادیو کی کارروائیوں کو ایران سے خفیہ رکھنے کیلئے کارگوکمپنی قائم کی اور چاہ بہار سے گوادر اور سی پیک کو نشانے بنانے کا ٹاسک دیا،،کلبھوشن یادیو دو ہزار چار اور دو ہزار پانچ میں کراچی آیا اور  یہاں اپنے رابطے استوار کرنا شروع کیے۔۔بھارت نے یادیو کو اکتالیس ارب روپے دئیے جسے اُس نے بلوچستان اور کراچی میں بد امنی پھیلانے والے گروپوں میں تقسیم کیے ۔۔

کلبھوشن یادیو  کو تین مارچ دو ہزار سولہ کو چمن سے گرفتار کیا گیا اور پکڑے جانے کے فوری بعد  اُس  سے را کے تیرہ افسروں کو فون بھی  کرائے گئے۔کلبھوشن کی شناخت پر  ملک بھر میں آپریشنز کے دوران  چار سو ملزمان کو   گرفتار بھی کیا گیا۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*