وکٹ کیپرسے کیچ ڈراپ ہونے پر شورمچ جاتا ہے

  • by Admin
  • جنوری 7, 2018
  • 0
  • 67  Views
  • 0 Shares

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ سے پہلے ون ڈے میں پاکستان کی شکست میں وکٹ کیپر کپتان سرفراز کی طرف سے  کین ولیم سن کا کیچ ڈراپ کو بہت بڑی وجہ قرار دیاجارہا ہے ۔ ولیم سن کا کیچ 26اسکور پر ڈراپ ہوا جس کے بعد انہوں نے سنچری داغ دی اور نیوزی لینڈ تین سو سے زائد رنز کا ہدف پاکستان کو دینے میں کامیاب ہوا ۔ پاکستان کو اس میچ میں ڈک ورتھ  لوئس فارمولے کے تحت شکست ہوگئی تھی ۔

یہ کیچ ڈراپ کپتان سرفراز کے لیے ایک پچھتاوے سے کم نہیں  ہے ۔ ویلنگٹن میں پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کنڈیشنز ہمارے لیے بڑی سخت تھیں،کیچز ڈراپ کردیں تو مشکلات اور بھی بڑھ جاتی ہیں،ولیمسن کو موقع دینے کا بڑا نقصان ہوا۔ دوسری طرف وکٹ کیپر کامران اکمل سرفراز کی حمایت میں بول اٹھے ہیں ان کا کہنا ہے کہ کیچ کسی سے بھی ڈراپ ہوسکتا ہے لیکن  وکٹ کیپر سے ڈراپ ہونے پر تنقید کی جاتی ہے۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*