نوجوان کوگولی مارنے والے رینجراہلکار کومعافی مل گئی

  • by Admin
  • جنوری 7, 2018
  • 0
  • 41  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سن دوہزار گیارہ میں  کراچی میں ایک نوجوان سرفراز کو گولی مار کر قتل کرنے والے سندھ رینجرز کے جوانوں   کی  عمر قید کی سزا صدر پاکستان نے معاف کردی ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق صدر پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 45کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے مجرموں کو معافی دی ہے ۔

دوہزار گیارہ میں کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک پارک کے باہررینجرکے جوان شاہد نے نوجوان سرفراز شاہ کو ڈاکوسمجھ کر گولی ماردی تھی اور اس واقعہ کی ویڈیو ایک ٹی وی چینل کے کیمرہ مین نے بنالی تھی ۔ اس واقعہ کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گولی چلانے والے جوان شاہد کو سزائے موت اور باقی پانچ اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔

شاہد نے  سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ چیلنج کیا جس نے سزائے موت برقرار رکھی ۔ اہلکار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ۔ سپریم کورٹ میں بتایا گیا کہ اس کیس میں صلح ہوچکی ہے ۔ اس پر سپریم کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا تھا ۔

اس کیس کا اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چودھری نے از خود نوٹس لیا تھا ۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*