اے آر رحمان اکاون برس کے ہوگئے

  • by Admin
  • جنوری 6, 2018
  • 0
  • 37  Views
  • 0 Shares

لاہور(شوبزڈیسک)اے آر رحمان بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی میں انیس سو سڑسٹھ میں ایک ہندو موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئے،، ان کا نام دلیپ رکھا گیا تھا،، تاہم تئیس برس کی عمر میں وہ اپنے پورے گھرانے کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے،، دلیپ کا اسلامی نام اللہ رکھا رحمان رکھا گیا

نو برس کی عمر میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے والے اے آر رحمان کو پیانو، ہارمونیم ، گٹار سمیت متعدد آلات موسیقی پر عبور حاصل ہے،، انہوں نے آکسفورڈ کے ٹرینیٹی کالج سے موسیقی میں گریجویشن کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے

اے آر رحمان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز انیس سو بانوے میں فلم ’’ روجا ‘‘ سے کیا،، ان کی موسیقی آج بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے

اے آر رحمٰن کے کام کو ناصرف بھارت بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی سراہا گیا،، انہیں اب تک  دو آسکر، ایک بافٹا اور ایک گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*