نوازشریف نے3سوارب کی چوری کاجواب دیناہے

  • by Admin
  • جنوری 6, 2018
  • 0
  • 57  Views
  • 0 Shares

چکوال(نمائندہ خبرستان) تحریک انصاف  کے سربراہ عمران خان نے  کہا ہے کہ  نوازشریف سے پوچھیں  اگر آپ کے گھر سے ایک چور چوری کرتا ہے تو آپ اس چور سے کیا کرینگے؟ اس کے گلے میں ہار پہنائیں گے یا تھپڑ لگا کر پولیس کے حوالے کرینگے؟  چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  عمران خان نے کہا کہ نواز شریف 300ارب کی چوری میں پکڑے گئے۔نواز شریف نے 300ارب کی چوری کا جواب دینا ہے۔ جواب دینے کی بجائے کہتے ہیں ’’مجھے کیوں نکالا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سعودی عرب جاکر کہہ رہے ہیں مجھے بچا لو۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر عمران خان نے کہا کہ امریکا سے امداد نہ لیتے تو اس ذلت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ ہم جھوٹے اور دھوکہ باز نہیں ، نواز شریف قوم کو ذلیل کراتے ہیں۔ نواز شریف جیسے لوگوں کی حوس کبھی پوری نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ جب امریکا  افغانستان میں کامیاب نہ ہوسکا تو ہمیں ذمہ دار ٹھہرارہا ہے۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*