کلبھوشن جاسوس ہے۔۔بھارت نے اعتراف کرلیا

  • by Admin
  • جنوری 5, 2018
  • 0
  • 44  Views
  • 0 Shares

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے حوالے سے مزید ناقابل تردید انکشافات سامنے آرہے ہیں ۔ پاکستان میں اس کی والدہ اور اہلیہ کی کلبھوشن سے ملاقات کے بعد ویڈیو پیغام میں اس نے صاف صاف بتایا کہ وہ بھارتی را کا ایجنٹ ہے اور انڈین نیوی کا افسر ہے ۔ بھارت کیوں اس کا انکار کررہاہے ۔اب تازہ خبروں کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کلبھوشن واقعی بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ ہے ۔ اور را کے دو سابق سربراہوں نے کلبھوشن کو بطور ایجنٹ بھرتی کرنے کی مخالفت کی تھی ۔ را کے سابق سربراہوں کی رائے تھی کہ کلبھوشن جاسوس بننے کے اہل نہیں ہے لیکن  جب اس نے پاکستان میں مشن پر جانے کی خواہش کی تو اس کو بھرتی کرلیا گیا۔

بھارتی اخبار  نے لکھا کہ کلبھوشن کی بھرتی کے بعد را کے پاکستانی اور ایران ڈیسک کے افسروں نے اسے پاکستان کیخلاف کارروائیوں کے لیے مشن اسائن کردیا ۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*