امریکا سے پاکستان کا اتحاد ختم ہوچکا

  • by Admin
  • جنوری 5, 2018
  • 0
  • 35  Views
  • 0 Shares

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)وزیرخارجہ خواجہ آصف نےاعلان کیا ہے کہ پاکستان کا امریکا سے اتحاد ٹوٹ چکاہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کو انٹر ویو میں خواجہ ا ٓصف نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو روتا چھوڑدیا ہے ۔امریکا پاکستان کے ساتھ ایک اتحادی جیسا رویہ رکھنے میں مکمل ناکام رہا ہے۔

خواجہ آصف نے واضح کہا کہ اس وقت امریکا پاکستان کا اتحادی نہیں ہے ۔ خواجہ آصف نے  کہا کہ امریکا کا پالستان کے ساتھ رویہ کسی بھی طور دوستوں یا اتحادیوں والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق۔۔خواجہ آصف نے امریکی امداد روکنے پر۔۔منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔امریکہ سمجھتا ہے کہ پاکستان سے اتحاد ختم کرکے پاکستان کو تنہا کیا جاسکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔۔۔۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*