میرے پاس بھی نوازشریف کے بہت راز ہیں،طاہرالقادری

  • by Admin
  • جنوری 5, 2018
  • 0
  • 41  Views
  • 0 Shares

لاہور( اسٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری  نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ۔ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ سات جنوری کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد ہی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ انہوں نے ہنگامی طورپر اس کمیٹی کا اجلاس بلوایاتھا لیکن ارکان دستیاب نہ ہونے پر نہ ہوسکا۔

طاہرالقادری نے کہا کہ وہ انتظار کررہے ہیں کہ نوازشریف جلدی سے راز کھولیں تاکہ وہ  بھی ان کیخلاف راز فاش کریں ۔ ان کے پاس بھی نوازشریف کے بہت سے راز ہیں ۔ ڈاکٹر طاہرلقادری نے کہا کہ نوازشریف نے چار سال تک وزیرخارجہ نہ لگایا اسی وجہ سے اب مسائل پاکستان بھگت رہاہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت کو خطے کاتھانیدار بنانا چاہتاہے جس کی وجہ سے پورا خطہ بد امنی کا شکار ہوگا۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*