امریکا افغانستان میں بیٹھے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے

  • by Admin
  • جنوری 5, 2018
  • 0
  • 22  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد(پریس ریلیز) امریکی امداد بند کرنے کے معاملے پر پاکستان نے پالیسی بیان جاری کردیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کیساتھ سیکیورٹی تعاون کے معاملے پر رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی اور پاکستان نے 120ارب ڈالر اس جنگ پر خرچ کیے ۔ پاکستان کے اس عمل کو سراہا جانا چاہئے نہ کہ اس پر الزامات لگائے جائیں۔

پاکستان نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں بیٹھے  دہشتگردوں کیخلاف بھی ایسے ہی کارروائی کرے جس طرح پاکستان نے دہشتگردوں کی کمر توڑ ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتاہے کہ افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جائے ۔ افغانستان میں پوست کی کاشت اور منشیات اسمگلنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*