پاک فوج کانوازشریف کی پریس کانفرنس پرسخت رد عمل

  • by Admin
  • جنوری 3, 2018
  • 0
  • 69  Views
  • 0 Shares

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے نوازشریف کی پریس کانفرنس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نوازشریف کے پاس سازشوں کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائیں۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا ٹرمپ کے ٹویٹ پر رد عمل بہت اچھا اور حوصلہ افزا تھا اس وقت اسی اتحاد کی ضرورت ہے ۔ حامد میر نے سوال کیا کہ اگر نوازشریف واقعی ثبوت سامنے لے آتے ہیں اور ان کا تعلق سابق آرمی چیف سے ہوا تو کیا آرمی کوئی کارروائی کرے گی ۔ اس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وہ وقت آنے پر اس پر فیصلہ کیاجائےگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکا نے کوئی کارروائی کی توملک کا بھرپور دفاع کیا جائےگا۔ پاکستان پر کسی بھی کارروائی پر قومی امنگوں کے مطابق جواب دیاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف پاکستان نے بھرپور کارروائیاں کی ہیں اور ان کارروائیوں کے اثرات وقت آنے پر ظاہر ہوں گے ۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*