نوازشریف سعودی عرب سے واپس آگئے

  • by Admin
  • جنوری 2, 2018
  • 0
  • 71  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد(بیورورپورٹ) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سعودی عرب سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ نوازشریف سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 888کے ذریعے جدہ سے اسلام آباد پہنچے یہاں ان کے استقبال کے مسلم لیگ ن کے رہنما، پرویز رشید ، مشاہداللہ اور آصف کرمانی موجودتھے۔ نوازشریف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ کا دورہ بہت زیادہ زیر بحث ہے  اس پر نوازشریف نے کہا کہ جو ڈسکس کررہے ہیں آپ انہی سے پوچھیں۔

میاں نوازشریف چار روز پہلے سعودی عرب گئے تھے ۔ ان کادورہ پاکستانی سیاست میں بہت زیادہ زیر بحث رہا اور اب بھی ہے۔ اپوزیشن نے اس دورے کو این آر او لینے کی کوشش قراردیا۔ اس دورے میں نوازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شہبازشریف کے ہمراہ ملاقات کی ۔ واپسی پر انہوں نے عمرہ ادا کیا اور روزہ رسول پر حاضری بھی دی ۔

نوازشریف بدھ کی صبح احتساب عدالت میں پیش ہوں گے یہاں ان کیخلاف لندن فلیٹس کا کیس زیر سماعت ہے ۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی مریم نوازاور داماد کیپٹن صفدر بھی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*