ٹرمپ نے پاکستان کیخلاف زہر اگل دیا

  • by Admin
  • جنوری 1, 2018
  • 0
  • 56  Views
  • 0 Shares

واشنگٹن(سوشل میڈیا) امریکی صدرڈونلڈ  ٹرمپ نے  نئے سال کا آغاز پاکستان مخالف بیان سے کیا ہے۔ ٹرمپ نے نئے سال کے آغاز پر اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ امریکا نے گزشتہ پندرہ سال میں 33ارب ڈالر امداد دے کر بے وقوفی کی ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے اس امداد کے بدلے جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکی قیادت  لو بے وقوف سمجھتا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کو پناہ دی جن کو امریکا نے ڈھونڈا ۔تاہم انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی تھوری سی مدد حاصل رہی  اس کے علاوہ  پاکستان نے کچھ نہیں کیا۔

پاکستان کا مؤقف اس سے مختلف ہے ۔ پاکستان ہمیشہ سے کہتا رہا ہے کہ ہم نے اس دہشتگردی  کیخلاف جنگ میں ستر ہزار جانیں قربان کی ہیں اور پاکستان نے پہلے اس جنگ پر اپنا خرچہ کیا بعد میں امریکا سے کچھ اس کے بدلے پیسے حاصل کیے ۔ لیکن اب پاکستان کو امداد نہیں چاہئے۔ امریکا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے ۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے بھی ٹوئٹر پر فوری رد عمل میں کہا کہ پاکستان ٹرمپ کا پورے ثبوتوں کے ساتھ کچھ دیر میں جواب دے گا۔ اس کے بعد ان کی وزیراعظم سے ملاقات بھی ہوئی جس میں پاکستان کے ممکنہ رد عمل کا جائزہ لیا گیا۔

تاہم وزیرخارجہ خواجہ آصف نے نیوز چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی ناکامیوں کا حساب اپنے لوگوں سے لے ہمیں تنگ نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان کی بند گلی میں پھنس چکاہے ۔ ہم نے جو سروسز فراہم کیں اس کے بدلے پیسے لیے اور اس کاباقاعدہ آڈٹ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی امداد نہ لینے کا اعلان کرکھا ہے۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*