طاہرالقادری نے نوابزادہ نصراللہ کی کمی پوری کردی

  • by Admin
  • جنوری 1, 2018
  • 0
  • 32  Views
  • 0 Shares

لاہور(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرادری نے کہا ہے کہ  طاہرالقادری نے سیاست میں نوابزادہ نصراللہ خان کی کمی پوری کردی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرادری نے کہ وہ نہیں جانتے کہ نوازشریف سعودی عرب کیوں گئے ہیں تاہم باتیں ہوہی ہے کہ وہ اپنی دولت بچانے کےلیے سعودی عرب گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا پاکستانی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے۔

آصف زرادری نے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ ہوسکتا ہے نوازشریف کے سعودی عرب میں اپنے ایشوز ہوں ۔ انہوں نے ایک بار پھر مشرف سے کہا کہ وہ پاکستان واپس آکر ڈانس یہاں ڈانس کریں تاکہ ہم دیکھیں وہ کتنے بہادر ہیں۔

نوابزادہ نصراللہ خان پاکستانی اپوزیشن سیاست کا نہایت صلح جو کردارتھے ان کو تحریکوں کا ماسٹر مائنڈ کہا جاتاتھا۔ وہ سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے بھی ماہر تھے اور تمام سیاستدان انہیں نہایت عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*