کرکٹ سیریز:بھارت پھر بھاگ گیا

  • by Admin
  • جنوری 1, 2018
  • 0
  • 43  Views
  • 0 Shares

نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک) بھارت نے ایک مرتبہ پھر کرکٹ کو سیاست میں گھسیٹ لیا ہے اور پاکستان کے ساتھ کرکٹ سے راہ فرار اختیار کرلی ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے  کہا ہے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے کرکٹ کے رشتے نہیں جوڑے جاسکتے۔

نئے سال کے آغاز پر ایک کڑوا بیان دیتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ سیاسی قربت کے بعد ہی کرکٹ کے رابطے بحال ہوں گے۔

کچھ دن قبل پاکستان کی موجودگی  کی وجہ سے  بھارت نے  ایشیا کپ کی میزبانی  سے بھی انکار کر دیا تھا،پاک بھارت کشیدگی کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم 2 بار بھارت سے سیریز کھیل چکی ہے تاہم بھارت نے معاہدے کے باوجود گرین شرٹس سے سیریز نہیں کھیلی۔

پاکستان میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے بھارت کی اس حرکت کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایاہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ بھارت نے نہیں کھیلنا تو بے شک نہ کھیلے لیکن ایسے بیانات بھی مت دے۔ سابق وکٹ کیپر کپتان راشد لطیف نے کہا کہ مزہ تو تب ہے کہ بھارت آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاکستان کا سامنا کرنے سے انکار کرے۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*