لاہورپریس کلب میں پروگریسو پینل جیت گیا

  • by Admin
  • جنوری 1, 2018
  • 0
  • 31  Views
  • 0 Shares

لاہور ،اسٹاف رپورٹر

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے انتخابات برسر اقتدار گروپ پروگریسو پینل نے ایک بار پھر جیت لیے. پروگریسو پینل کی یہ مسلسل تیسری بار فتح ہے. صدارت کے لیے پروگریسو کے اعظم چودھری اور جرنلسٹ پینل کے ذوالفقار علی مہتو میں مقابلہ تھا جو اعظم چودھری نے جیت لیا ہے.

 

سیکریٹری کے لئے رضوان فرید اور عبدالمجید ساجد میں مقابلہ تھا جس میں عبدالمجید ساجد کامیاب رہے. ایگزیکٹو باڈی کی صرف ایک نشست جرنلسٹ پینل کے ہاتھ آئی. یہ نشست جوائنٹ سیکرٹری کی ہے جس پر سالک نواز نے ہما صدف کو شکست دی ہے. اسی طرح گورننگ باڈی کی نو میں سے سات نشستیں پروگریسو پینل کے ہاتھ آئی ہیں.

سینئر نائب صدر کےلیے مجتبٰی باجوہ اور نائب صدر شکیل سعید منتخب ہوئے ہیں. خزانچی کی نشست پر احسان شوکت کامیاب ہوئے.

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*