نئےسال کاایسا استقبال کسی نے نہیں کیا ہوگاجیسا انڈونیشیا نےکیا

  • by Admin
  • دسمبر 31, 2017
  • 0
  • 46  Views
  • 0 Shares

جکارتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال نو کا جشن بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔۔۔سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوا۔۔۔اس موقع پر کی گئی دلفریب آتشبازی نے آسمان کو رنگ و نور سے نہلا دیا۔۔

آکلینڈ کے بعد روشنیوں کا یہ سیلاب سڈنی پہنچا جہاں 2018 کو خوش آمدید کہنے کیلئے ہاربر برج اور اوپرا ہاؤس پر تین ہزار لائٹس ایفکٹس استعمال کئے گئے

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے دنیا میں لوگ مختلف اور منفرد انداز اپناتے ہیں۔۔۔اس بار انڈونیشئن باشندوں نے نئے سال کااستقبال حیرت انگیز طریقے سے کیااور نیو ایئر کی آمد پر اجتماعی شادی رچاڈالی۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشئن دارالحکومت جکارتہ میں چارسوسینتیس جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔۔

ان جوڑوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی کیلئے اس دن کا انتخاب اس لئے کیا ہے تاکہ وہ دوہزار اٹھارہ کو یادگار بنا سکیں۔۔

نئے سال کی آمد پر ہونےوالی اجتماعی شادی نے جوڑوں کے رشتہ داروں کی خوشیوں کو دوبالا کردیا

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*