ایک یادگار سال ختم ہوا، آرمی چیف

  • by Admin
  • دسمبر 31, 2017
  • 0
  • 33  Views
  • 0 Shares

راولپنڈی(آئی ایس پی آر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے سال پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 2017کئی حوالوں سے ایک یادگار سال تھا جو ختم ہوگیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے کیے گئے ٹویٹ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ 2018پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی  چیلنجز کے حوالے بہت اہم ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ ان چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کیا جاسکتا ہے اور ہم کریں گے۔ ہم نے بہت ساکام پورا کرلیا ہے جو رہ گیا ہے وہ بھی اس سال کرلیں گے۔

انہوں نے کہا پاکستان کے جذبے کوکوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کے ساتھ آرمی چیف کی بغیر یونیفارم کے ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے ۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*