پرچی وزیراعظم کے پاس پہنچ گئی

  • by Admin
  • دسمبر 31, 2017
  • 0
  • 54  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم پرچی کی کاسٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ۔ فلم کی کاسٹ نے وزیراعظم کو فلم کے موضوع کے حوالے سے بریف کیا۔ کاسٹ نے بتایا کہ  ایکشن، سسپنس اور کامیڈی پر مبنی فلم پرچی ناظرین کی توجہ سینما گھروں کی جانب مبذول کرانے  میں کامیاب ہوجائے گی ۔ پاکستانی فلم پرچی کے نمایاں اداکار حرمین فاروق، علی رحمان خان اور شفقت چیمہ ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فلم پاکستان میں سینما کی بحالی میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

فلم پرچی 5 جنوری کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات اور 12 جنوری کو امریکا میں ریلیز ہو رہی ہے۔یہ پاکستان کی فلم ہے جو سعودی عرب کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔ سعودی عرب میں سینما گھر مارچ میں چلنا شروع ہورہے ہیں۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*