پدما وتی آخرکارسنسر کردی گئی

  • by Admin
  • دسمبر 30, 2017
  • 0
  • 49  Views
  • 0 Shares

ممبئی(شوبزڈیسک) بھارت میں بننے والی متنازع فلم پدماوتی کو سنسر بورڈ نے 29سین کاٹنے اور نام تبدیل کرنے کی شرط پر ریلیز کی اجازت دے دی ہے ۔

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور دپیکا پڈوکون کی فلم  پدماوتی ابتدا ہی سے  تنازعات کا شکار رہی ہے۔ فلم پر سب سے زیادہ اعتراض بھارتی  ریاست راجستھان  میں کیا گیا کیونکہ وہاں راجپوت برادری زیادہ آباد ہے ۔ راجپوتوں کا کہناتھا کہ رانی پدماوتی کا کردار حقائق کے منافی ہے ۔ سنسر بورڈ نے فلم پر قینچی چلادی ہے اور 29سین کاٹنے کا حکم دیا ہے۔ سنسر بورڈ نے فلم کا نام پدماوتی سے تبدیل کرکے پدماوت رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔ سنسر بورڈ نے فلم کی ریلیز کے لیے دومورخین کی خدمات بھی حاصل کررکھی تھی۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*