جنرل وائیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

  • by Admin
  • دسمبر 30, 2017
  • 0
  • 34  Views
  • 0 Shares

راولپنڈی( نمائندہ خبرستان) سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈ خالد شمیم وائیں راولپنڈی میں چکری انٹرچینچ کے قریب ٹریفک کے خوفناک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثے  میں ان کے قریبی دوست زبیر بھی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا بیٹا  اور ڈرائیورشدید زخمی ہوگئے ۔

جنرل  ریٹائرڈ خالد شمیم وائیں   لینڈ کروزر میں راولپنڈی سے لاہور جارہے تھے کہ راستے میں اچانک ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور لینڈ کروزر قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری۔ گاڑی میں 4 افراد سوار تھے۔ جنرل خالد شمیم وائیں 8 اکتوبر 2013 کو پاک فوج سے ریٹائر ہوئے تھے اور ان کی عمر 64 سال تھی۔

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*