کیویز کی خیر نہیں, شاداب خان کا اہم بیان سامنے آگیا

  • by Admin
  • دسمبر 29, 2017
  • 0
  • 124  Views
  • 0 Shares

لاہور( احمد بلال، اسپورٹس رپورٹر)  پاکستان کے ابھرتے ہوئے لیگ اسپنر شاداب خان کے چرچے دنیا بھر میں ہورہے ہیں…اپنی صلاحیتوں کی بدولت شاداب خان کو آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے رواں سیزن کے تین میچز میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کا موقع ملا…لیگ اسپنر نے تین میچز میں 12 اوورز کروا کر 85 رنز دئیے اور 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں گلین میکسویل, شین واٹسن, ایرن فنچ, لیوک رائٹ اور جوز بٹلر جیسے قابل ذکر بلے بازوں کی وکٹیں شامل ہیں… نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی وجہ سے شاداب خان برسبین کی نمائندگی کے لئے دستیاب نہیں ہوں جن کی جگہ یاسر شاہ برسبین کا حصہ بن گئے ہیں…نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل شاداب خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں اپنی پہلی سیریز کے حوالے سے بہت پر جوش ہوں…مختلف کنڈیشنز میں مجھے سیکھنے کا موقع ملے گا…مجھے امید ہے کہ ہم ایک روزہ میچز میں اپنی کامیابی کا تسلسل جاری رکھیں گے…اس موقع پر انھوں نے فینز سے کہا کہ وہ ہمیں سپورٹ کرتے رہیں…

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*