سعودی حکمران پھر شریفوں پر مہربان ہوگئے

  • by Admin
  • دسمبر 29, 2017
  • 0
  • 46  Views
  • 0 Shares

لاہور( غزالہ چودھری) ن لیگ کی سیاست کامرکز ایک مرتبہ پھر ملک سے باہر بن رہا ہے اس مرتبہ یہ مرکز لندن کے بجائے سعودی عرب ہے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف دودن پہلے سعودی عرب جاچکے ہیں ۔ سعودی عرب نے شہبازشریف کو لے جانے کے لیے اپنا خصوصی طیارہ لاہور بھجوایاتھا۔ اس طیارے کی لاہور آمد اور شہبازشریف کو شاہی پروٹوکول میں سعودی عرب لے جانے پر اپوزیشن خاص طورپر تحریک انصاف کی صفوں میں خوب بے چینی پیدا کررکھی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان نے بھی اس سعودی یاترا کو نئے این آر او  کی کوشش قراردیا ہے۔

شہبازشریف نے مسجد نبوی میں ہی ترک وزیراعظم  سے بھی ملاقات کی ان تصاویر سے بھی بہت سے سوالات سامنے آئے تھے۔ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف  کی ہفتے کے روز سعودی عرب روانگی کی خبر نے ملکی سیاست میں اور ہلچل پیدا کردی ہے۔ میاں نوازشریف  30دسمبر کو سعودی عرب روانہ ہوجائیں گے۔ اس سے پہلے ایک اور خبر آئی کہ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق جمعرات کی رات جدہ روانہ ہوگئے ہیں۔

اپوزیشن  ن لیگ کی قیادت کے سعودی عرب میں  اکٹھے ہونے کو کسی نئے این آر او  کوشش قراردے کر سب کو خبردار کررہے ہیں جبکہ ن لیگ کے حمایتی ان واقعات کو شہباز شریف کے بطور وزیراعظم عالمی قیادتوں خاص طورپر سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ نوازشریف سعودی ایئرلائن کی پروز ایس وی 737کے ذریعے ہفتہ کے روز دن سوا بارہ بجے  لاہور سے جدہ روانہ ہوں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*