زرداری کی طاہرالقادری سے ملاقات

  • by Admin
  • دسمبر 29, 2017
  • 0
  • 46  Views
  • 0 Shares

لاہور(اسٹاف رپورٹر) سابق صدراور پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری  سے ملاقات جاری ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن کے مرکز پر جاری ملاقات میں حکومت مخالف  تحریک اور سانحہ ماڈل  پر آل پارٹیزکانفرنس  پر بات چیت جاری ہے ۔ واضح رہے کہ  آصف زرداری کی دوہفتوں میں یہ دوسری ملاقات ہے ۔ آصف علی زرداری نےپیپلزپارٹی  کے اعلیٰ قائدین کے وفد کے ساتھ 7دسمبر کو طاہرالقادری سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر طاہرالقادری کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔ طاہرالقادری نے بھی زرداری اور عمران خان کواپنے دائیں بائیں بٹھا نے کا اعلان کیاتھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*