یونس خان نے بھارتی بلے بازوں کی کامیابی کا راز افشاکردیا

  • by Admin
  • دسمبر 28, 2017
  • 0
  • 115  Views
  • 0 Shares

لاہور ،احمد بلال ، اسپورٹس رپورٹر

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے زیادہ سنچریاں اور رنز بنانے والے یونس خان نے بھارتی بلے بازوں کی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بلے بازوں کو ڈومیسٹک میں فلیٹ پچز پر بیٹنگ کرنے کا موقع دیا جاتا ہے جس پر وہ کھل کر بلے بازی کرتے ہیں…اس طرح ان کے اندر خود اعتمادی آتی ہے اور وہ کسی بھی حالات میں رنز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں…
پاکستانی بلے بازوں کی مشکلات پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں ڈیوک بال کا استعمال کیا جاتا ہے اور باؤلنگ پچز بنائی جاتی ہیں جس سے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور وہ کھل کر شارٹس کھیلنے کا موقع نہیں ملتا…کھل کر نہ کھیلنے کی وجہ سے بیٹسمین میں خود اعتمادی کی کمی ہوتی ہے اور وہ کسی بھی ملک کی کنڈیشنز میں پھنس کر کھیلتا ہے…

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*