کلبھوشن کی بیوی کے جوتوں کی تبدیلی کی وجہ سامنےآگئی

  • by Admin
  • دسمبر 26, 2017
  • 0
  • 68  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد(بیورورپورٹ) بھارتی جاسوس دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی اہلیہ  کے جوتوں کی تبدیلی  اور انہیں واپسی پر جوتے واپس نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتوں میں کوئی ایسی چِپ لگی پائی گئی جو مشکوک تھی اس چپ کو میٹل ڈٹیکٹر نے بھی کلیئر نہ کیا اس لیے  خاتون کے جوتے انہیں واپس نہ کیے ۔ ترجمان کے مطابق کلبھوشن کی بیوی کے جوتے فارانزک تحقیق کے لیے لیبارٹری بھجوادیے گئے  ہیں ۔ رپورٹ کے آنے کے بعد معاملہ کلیئر ہوجائے گا کہ آیا انہوں نے جوتوں میں کوئی مشکوک ڈیوائس لگا رکھی تھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے آج پاکستان کے اس اقدام پر بہت تنقید کی ہے کہ کلبھوشن یادیو کی بیوی کے جوتے کیوں تبدیل کروائے گئے اور انہیں واپس نہ کیے گئے ۔

کلبھوشن کی بیوی واپسی پر اور جوتے پہنے ہوئے

کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے جو وہ بھارت سے پہن کر آئی تھیں

Post Tags:

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*