انٹرنیٹ کاہرتیسرا صارف بچہ ہے

  • by Admin
  • دسمبر 26, 2017
  • 0
  • 51  Views
  • 0 Shares

اسلام آباد(بیورورپورٹ) انٹرنیٹ کے استعمال پر اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے ایک دلچسپ رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا میں انٹرنیٹ کا ہر تیسرا صارف ایک بچہ ہے ۔یونیسیف ڈیجیٹل ٹیکنالوجی رپورٹ جاری کرنے کی تقریب میں بتایا گیا کہ دنیا کی 48 فیصد آبادی انٹرنیٹ کی استعمال کرتی ہے،جن میں71 فیصد بچے یا پھر نوجوان ہیں۔

 نونیسف نے لاکھوں پاکستانی بچوں اور نوجوانوں کی انٹرنیٹ یاآن لائن ٹیکنالوجی تک رسائی کی محرومی کو امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان بچوں کی ناصرف ملکی معیشت میں صلاحیت کم ہوگی بلکہ باقی دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔

 رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ دنیا بچوں کو باخبر ومحفوظ انٹرنیٹ تک رسائی یقینی بنائے ۔ ڈیجیٹل تعلیم کے لیے قانون سازی کرے اور بچوں کو پالیسی سازی کا مرکز بنائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*