میرانام ای سی ایل میں ڈال دیاجائے

  • by Admin
  • دسمبر 26, 2017
  • 0
  • 70  Views
  • 0 Shares

لاہور(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوامی تحریک  کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے لاہور میں ادارہ منہاج القرآن مرکز پر ملاقات کی ہے ۔اس ملاقات میں عمران خان کے ساتھ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی بھی تھے۔ عمران خان نے طاہرلاقادری کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہونے والی جدوجہد میں طاہرالقادری کا ساتھ دینے کا یقین دلایا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ نوازشریف انہیں لاڈلہ کہہ رہے ہیں لیکن حقیقت میں وہ ڈکٹیٹروں اور عدلیہ کے لاڈلے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے لاڈلہ وہ ہے جسے جنرل ضیاءالحق نے پالا اور لاڈلے نے 1996 میں فاروق لغاری کے ساتھ مل کر بے نظیر کی حکومت گرائی تھی ۔انہوں نے کہا کہ لاڈلہ یہ بتائے کہ 2013کے الیکشن میں کس بریگیڈیئر نے ان کی مدد کی تھی ؟لاڈلے کا مسئلہ یہ ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ اس کی مدد نہیں کررہی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ شہباز شریف فوری مستعفی ہوجائیں ان کے ہوتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کو انصاف نہیں نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جلد شریف برادران کا نام لوگ عبرت کے لیے استعمال کیا کریں گے۔ ایک سوال پر طاہرالقادری  نے کہا کہ حکومت ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہتی ہے تواچھا ہے میں پاکستان میں ہی رہ کر ان کا دم ناک میں کردوں گا۔ اگر وہ یہ برداشت کرسکتے ہیں تو میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیں ۔ اس پر عمران خان نے بھی فوری ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ہے ڈاکٹر طاہرالقادری کانام ای سی ایم میں  ڈال دینا چاہئے تاکہوہ اپکستان میں ہی رہیں اور حکومت مخالف تحریک تیزی سے آگے بڑھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*
*